ایبٹ آباد،عوام کی حالت زار دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے،سیدسلیم شاہ

جمعہ جولائی 12:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PK-38سید سلیم شاہ نے کہاہے کہ عوام کی خدمت کرنے سے دل کوسکون واطمینان ملتا ہے، علاقے کی پسماندگی اور عوام کی حالت زار کو دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں حویلیاں چنبہ میں جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی غریبوں کی مددکرنااپنافرض العین سمجھتی ہے،بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت لاکھوں غریب خواتین مستفیدہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام 25جولائی کوتیرپرنشان لگاکراپنی تقدیربدلنے میں کرداراداکریں۔