ڈبلیو ٹی او میں امریکا کے خلاف اضافی چارجز لازمی ہیں، چینی وزارت تجارت

جمعہ 20 جولائی 2018 12:50

بیجنگ۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) چین نے عالمی تجارتی تنظیم( ڈبلیو ٹی او) میں امریکا کے خلاف اضافی چارجز دائر کردیئے۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گائو فنگ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت چینی مصنوعات پر 2 کھرب ڈالر اضافی ٹیرف لگانے پر غور کر رہی ہے۔ چین نے اس بارے میں ڈبلیو ٹی او میں امریکا کے خلاف اضافی چارجز دائر کئے ہیں ۔

یہ ڈبلیو ٹی او کے بنیادی اصولوں کے تحفظ کے لئے لازمی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق امریکی حکومت نے 34 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس سیقبل ہی چینی حکومت نے ڈبلیو ٹی او میں امریکا کے خلاف چارجز دائر کردیئے ہیں ۔ گائوفنگ نے کہا کہ امریکی تجارتی جنگ کے سامنے چینی حکومت ضروری جوابی اقدامات اختیار کرنے پر مجبور ہے۔ تجارتی بات چیت کی نا کامی کا ذمہ دار چین کو ٹھہرانے پر ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت نے ہی تجارتی جنگ شروع کی ہے،حقیقت یہ ہے کہ امریکی حکومت نے بار ہار دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے اور معاہدوں کو توڑ ا ہے اور اپنے وعدوں کو بھی چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے دونوں فریقوں کے مزاکرات تعطل کا شکار ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :