امریکا کو ایران کے جوہری سمجھوتے سے ہم نے نکلوایا، اسرائیلی وزیراعظم

جمعہ 20 جولائی 2018 12:50

امریکا کو ایران کے جوہری سمجھوتے سے ہم نے نکلوایا، اسرائیلی وزیراعظم
مقبوضہ بیت المقدس۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے سے نکلوانے میں ان کے ملک نے کلیدی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی ریڈیو کے اے این کے مطابق نیتن یاہو نے ان خیالات کا اظہار حکمراں جماعت لیکوڈ کے ایک اجلاس سے خطاب میں کیا۔ ان کاکہنا ہے کہ اسرائیل دوسرے ممالک کو بھی ایران کے جوہری پروگرام پر طے پائے معاہدے سے الگ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل اسرائیلی حکومت کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام سے امریکا کو عیلحدہ کرنے کا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔