راوی کلب نے مہران کلب کو شکست دے کر گنگال فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی

جمعہ 20 جولائی 2018 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء)راوی کلب نے مہران کلب کو شکست دے کر گنگال فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی، گنگال فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں راوی کلب نے مہران کلب کو 7-5 گول سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ،ْوقفے تک دونوں ٹیمیں دو، دو گول سے برابر رہیں ،ْ دوسرے ہاف مزید ایک ایک گول کیا اور اسی طرح دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں تین، تین گول سے برابر رہیں ،ْ راوی کلب کی جانب سے فیضان، بشارت اور کاوش نے ایک، ایک گول کیا اور مہران کلب روح اللہ نے دو جبکہ علی نے ایک گول کیا، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا، راوی کلب نے چار گول اور مہران کلب نے دو گول کئے، ریفریز کے فرائض ایاز خان، اللہ نواز اور محمد اویس نے انجام دیئے، ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں مہران کلب، اکبر کلب، گنگال کلب، بولان کلب، غوری کلب، بارہ کہو کلب اور القائم کلب شامل ہیں، ٹورنامنٹ پی ایف ایف رولز کے مطابق ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے۔