علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں لیڈنگ یونٹ اور رائل الیون کی ٹیمیں نے کامیابی حاصل کرلی

جمعہ 20 جولائی 2018 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں لیڈنگ یونٹ اور رائل الیون کی ٹیمیں نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں لیڈنگ یونٹ نے کالونی فائیٹر کو 8 وکٹوں سے ہرادیا، کالونی فائیٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے، احمد نے 19 رنز اور قادر نے 23 رنز بنائے، مظہر نے دو کھلاڑی آئوٹ کئے ، لیڈنگ یونٹ نیجواب میں مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، حارث نے 30 رنز اور دانش 32 رنز بنائے، احسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں، دوسرے میچ میں رائل الیون نے سروے آف پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا ۔

سروے آف پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنائے سہیل نے 34 رنز نے بنائے، اسرار نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں رائل الیون نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، قیصر بھٹی نے 30 رنز بنائے سہیل نے 2 کھلاڑی آؤٹ کئے۔