رونالڈو نے یونان کے ہوٹل میں 29 لاکھ 90 ہزار روپے کی ٹپ دے دی

جمعہ 20 جولائی 2018 13:00

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) پرتگیز فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے یونان کے ایک ہوٹل میں 17 ہزار 850 پاؤنڈ(تقریباً29 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپی) ٹپ دیدی۔

(جاری ہے)

کرسٹیانو رونالڈو اپنی فیملی کے ہمراہ یونان میں تفریح کی غرض سے آئے ،ْ جس ہوٹل میں ان کا قیام رہا وہاں پر انھوں نے اتنی بھاری ٹپ دی۔ذرائع نے بتایا کہ وہ اس ہوٹل کی سروس اور ملازمین کے رویے سے بہت خوش ہوئے۔رونالڈو یووینٹس کلب کو جوائن کرنے سے قبل یہاں پر چھٹیاں منانے آئے ،ْوہ نئی ڈیل کے تحت 5 لاکھ پاؤنڈ ہفتے کے حساب سے معاوضہ پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :