روی شاستری کی مہندرا سنگھ دھونی کے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کی افواہوں کی تردید

جمعہ 20 جولائی 2018 13:00

لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) بھارتی کوچ روی شاستری نے وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کی افواہوں کی تردید کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق روی شاستری نے بتایا کہ دھونی دراصل یہ استعمال شدہ گیند بھرت ارون کو دکھانا چاہتے تھے تاکہ انھیں ایک آئیڈیا ہوسکے کہ میچ کے بعد اس کی کیسی حالت ہوجاتی ہے ،ْجو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ غلط ہیں، دھونی کہیں نہیں جارہے۔واضح رہے کہ ان افواہوں نے اس وقت زور پکڑا تھا جب انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے کے بعد دھونی نے امپائرز سے گیند لی تھی ،ْ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔

متعلقہ عنوان :