Live Updates

عمران خان کا 25 جولائی کو لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا پروگرام

ووٹ کاسٹ کریں گے، 14حلقوں کا دورہ بھی کریں گے اور لاہور کے حلقوں میں کامیابی کا جشن گلبرگ میں منائیں گے، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 20 جولائی 2018 13:19

عمران خان کا 25 جولائی کو لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا پروگرام
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان 25 جولائی کا دن لاہور میں گزاریں گے۔تفصیلات کے مطابق کپتان عمران خان ن لیگ کے گڑھ لاہور میں کھل کر کھیلنے کو تیار ہیں،عمران خان کو یقین ہے کہ وہ لاہور کے 14 حلقوں میں کامیابی حاصل کریں گے۔اور ن لیگ کے قلع کو فتح کریں گے،اس لیے عمران خان نے جیت کا جسن منانے کے لیے عام انتخابات کے روز لاہور میں قیام کرنے کا ہی فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان 25 جولائی کو لاہور میں قیام کریں گے۔عمران خان 25جولائی کو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد باقی وقت لاہور میں گزاریں گے۔ عمران خان پولنگ شروع ہونے سے لے کر اختتام تک لاہور کے 14 حلقوں کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

جب کہ کپتان عمران خان لاہور کے حلقوں میں کامیابی کا جشن گلبرگ میں منائیں گے۔

اور الیشکن کے نتائج بھی لاہور میں سنیں گے۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔اور اس بار پاکستان مسلم لیگ ن اور عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف میں کڑا مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اس بار پاکستان تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری نظر آ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب تک کئی سیاسی رہنما اپنی پارٹیوں کو چھو ڑ کرتحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں تا ہم پاکستان مسلم لیگ ن بھی پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہے۔

پنجاب کے کئی علاقوں میں ن لیگ کا ووٹ بنک مضبوط ہے۔البتہ انتخابات کے نتائج کیا ہوں گے اس کا پتہ تو 25جولائی کو ہی چلے گا۔لیکن دونوں سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات