Live Updates

عمران، بلاول، اسفند یار، فضل الرحمان، اکرم درانی اور آفتاب شیرپاؤ کو خطرات ہیں ،ْ وزیر داخلہ

نظریاتی بنیادوں پر بطور جماعت اے این پی اور پیپلز پارٹی کو خطرہ ہے ،ْنگران وزیر داخلہ اعظم خان کا انٹرویو

جمعہ 20 جولائی 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ،ْ متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن ،ْ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی ،ْ جے یو آئی (ف)کے رہنما سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پائو خطرات ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا کہ اسفند یار ولی خان، بلاول بھٹو، اکرم درانی، آفتاب شیرپاؤ، عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کو خطرات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نظریاتی بنیادوں پر بطور جماعت اے این پی اور پیپلز پارٹی کو خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے خصوصی اجلاس میں نیکٹا کے سربراہ ڈاکٹر سلیمان نے بھی اس بات کا انکشاف کیا کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کو خطرات ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات