نوازشریف اور مریم کے وکلاء نے اپنے مؤکلین سے ملاقات کیلئے درخواست دے دی

وکلاء جیل حکام کی اجازت ملنے پر نوازشریف اور مریم سے ملنے اڈیالہ جیل جائیں گے ،ْمریم نواز سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی پر مشاورت کرینگی

جمعہ جولائی 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور مریم نواز کے وکلاء نے اپنے مؤکلین سے ملاقات کے لیے درخواست دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف،، ان کی صاحبزادی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں گزشتہ روز قیدیوں سے ملاقات کے روز ان سے اہلخانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے وکلاء ونگ اور وکلا کو ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز کے وکلاء نے اپنے مؤکلین سے ملاقات کیلئے درخواست دے دی ہے تاہم جیل حکام کی طرف سے درخواست کا اب تک جواب موصول نہیں ہواہے۔ذرائع کے مطابق وکلاء جیل حکام کی اجازت ملنے پر نوازشریف اور مریم سے ملنے اڈیالہ جیل جائیں گے جہاں مریم نواز وکلاء سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی پر بھی مشاورت کریں گی۔واضح رہے کہ مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو اچانک تبدیل کردیا گیا۔