ردا عاصم ڈرامہ سیریل ’’نور بی بی ‘‘ کی ریکارڈنگ کے دوران خطرناک سین عکسبند کرواتے ہوئے زخمی

جمعہ 20 جولائی 2018 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) اداکارہ ردا عاصم ڈرامہ سیریل ’’نور بی بی ‘‘ کی ریکارڈنگ کے دوران خطرناک سین عکسبند کرواتے ہوئے زخمی ہو گئیں ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ارشی علی کی ڈرامہ سیریل ’’ نور بی بی ‘‘ کے ایک سین کے دوران اداکارہ ردا عاصم کو رسی سے باندھ کر الٹا لٹکایا گیا تو اچانک رسی ٹوٹ گئی جس کے باعث ردار عاصم کا سر اور کمر پر چوٹیں آئیں ۔

(جاری ہے)

تاہم اس کے باوجود انہوں نے باقی سین ریکارڈ کروائے ۔ اب ڈاکٹروں نے ان کو ایک ہفتے تک بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ارشی علی کا کہنا ہے کہ ردا عاصم نوجوان پروفیشنل اداکارہ ہیں اور انہوں نے ڈرامہ سیریل میں جس طرح کی اداکاری کی اس سے میں بڑا متاثر ہوا ہوں اور خاص طور پر رسی سے باندھ کر لٹکائے جانے کا سین حقیقی ریکارڈ ہو گیا ۔ میں ردا عاصم کو داد دیتا ہوں کہ اس نے زخمی ہونے کے باوجود اپنے سین ریکارڈ کروائے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ردا عاصم شوبز میں بڑا نام کمائے گی۔

متعلقہ عنوان :