Live Updates

این اے 21 مردا ن II میں اے این پی کے امیر حیدر خان ہوتی پی ٹی آئی کے محمد عاطف، پیپلز پارٹی کے افتخار فاروق، مسلم لیگ (ن) کے ارسلان خان ہوتی اور آزاد امیدوار میدان میں

جمعہ 20 جولائی 2018 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 21 مردا ن II سے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی اے این پی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ان کے مقابلہ میں پاکستان تحریک انصاف کے محمد عاطف، پیپلز پارٹی کے افتخار فاروق، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارسلان خان ہوتی سمیت دیگر جماعتوں اور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018ء کی انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل ہو گئی۔

(جاری ہے)

امیدواران ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لئے جگہ جگہ کانرمیٹنگ کرکے پارٹی کے منشور کے حوالے سے ووٹرز کو آگاہ کررہے ہیں اور ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 21 مردان II سے اے این پی کے صوبائی صدر سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے مقابلہ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد عاطف، پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابات افتخار فاروق ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارسلان خان ہوتی سمیت آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات