ہالی وڈفلم ’’اوور لارڈ‘‘ کا ٹریلر جاری

جمعہ 20 جولائی 2018 13:40

ہالی وڈفلم ’’اوور لارڈ‘‘ کا ٹریلر جاری
لاس اینجلس۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ہالی وڈ خوف اور دہشت سے بھر پور فلم ’’اوور لارڈ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’اوور لارڈ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا،جولیس ایوری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم پر مبنی ہے جہاں امریکی فوجیوں کو مافوق الفطرت فوج کا سامنا کرنا پڑتا ہے، فلم کی کاسٹ میں جوون اڈیپو، جیکب اینڈرسن اور دیگر شامل ہیں۔ فلم9 نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :