حکومت عوام کوطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل کوبروئے کارلارہی ہے،ڈی وی او استور

جمعہ 20 جولائی 2018 13:40

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسراستورممتازخان نے مختلف ڈسپنسریوں کادورہ کیا،دورے کے موقع پرانہوں نے محکمہ صحت کے انتظامات کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گودا بی ایچ یو کا بھی دورہ کیا اور مقامی رہائشیوں اور مریضوں سے ملاقات کی۔ممتازخان نے ’’اے پی پی‘‘کوبتایاکہ حکومت عوام کوطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل کوبروئے کارلارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ استورڈسپنسریوں میں ادویات کی کوئی قلت نہیں ۔انہوں نے طبی عملے کوہدایت کی ہے کہ مریضوں کوبہترطبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :