اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں2017ء میں پیش کئے گئی ایم فل۔ریاضی کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعہ 20 جولائی 2018 13:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں2017ء میں پیش کئے گئے پوسٹ گریجویٹ پروگرام )ایم فل۔ریاضی( کے نتائج کا اعلان کردیا ،ْمیٹرک ،ْ اے ٹی ٹی سی ،ْ پی ٹی سی ،ْ سی ٹی اور بی ایڈ )اولڈ(پروگرامز کے نتائج کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے ،ْ یہ تمام نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے گئے ہیں اور رزلٹ کارڈز طلبہ کو ارسال کردئیے گئے ہیں۔

ایف اے ،ْ ایم فل/پی ایچ ڈی )فزکس اور کیمسٹری(پروگرامز کے نتائج کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات ،ْ سہیل نذیر رانا کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے نتائج مرتب کرنے میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی تھی اور نتائج کی تکمیل کے لئے ایک ٹائم فریم دیا تھا۔ وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پرشعبہ امتحانات نے نتائج کی تکمیل کا کام تیز کردیا ہے تاکہ کسی بھی تعلیمی پروگرام سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ اگلے تعلیمی پروگرام میں داخلہ حاصل کرسکیں۔ سمسٹر خزاں 2018ء کے داخلے یکم اگست سے شروع ہوں گے۔ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم اگست کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :