مستقبل نواز شریف اور شیر کا ہے،

جھوٹے اور عوام کو گمراہ کرنیوالے اقتدار میں نہیں آ سکتے ‘پرویز ملک کارکن ہی ن لیگ کااصل اثاثہ اور پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں انہیں جائز مقام دینا ہی پارٹی پالیسی ہے‘خواجہ عمران نذیر

جمعہ 20 جولائی 2018 14:55

مستقبل نواز شریف اور شیر کا ہے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عوام ملک کے روشن مستقبل اور دیرپا ترقی کو ووٹ دیں گے جھوٹے اور عوام کو گمراہ کرنے والے اقتدار میں نہیں آ سکتے ، مستقبل نواز شریف اور شیر کا ہی ہے، بجلی کے پیداواری منصوبوں سے لے کر ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے والے اقتدار میں آئینگے،کارکن ہی مسلم لیگ (ن) کااصل اثاثہ اور پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور کارکنوں کو ان کا جائز مقام دینا ہی پارٹی پالیسی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقوں میں الیکشن مہم کے دوران چیئر مینوں وائس چیئر مینوں کونسلرزاورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کا شفاف اور دیانتدارانہ استعمال یقینی بنا کر مسلم لیگ(ن) نے نئی تار،یخ رقم کی، قومی وسائل کی پائی پائی بھی ایمانداری سے فلاح عامہ کے پروگراموں پر صرف کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا کارکردگی میں مقابلہ نہ کر پانے والے اب آئیں بائیں اور شائیں کر رہے ہیں اور انہیں وہ نام نہاد تبدیلی یاد آ رہی ہے جس پر وہ 5برسوں میں کے پی کے میں عمل نہیں کر سکے، لاہور شہر میں 13جولائی کو عوام نے اپنے جذبات کا اظہار کر دیا ہے سارے ملک میں یہی صورتحال پائی جاتی ہے ۔

انشاء اللہ25جولائی کو الیکشن نتائج سیاسی دشمنوں کی آنکھیں کھول دیں گے۔ ،25جولائی کو عوام ن لیگ کو ووٹ دیکریہ گند صاف کردیں گے۔ انہوںنے کہا کہ اب انشاء اللہ 25 جولائی کو نواز شریف کے شیر بھاری اکثریت سے اپنے حریفوں کو ہرائیں گے۔ سازشیوں کی سازشیں ملیامیٹ ہو جائیں گی۔