نواز شریف کا اڈیالہ جیل میں غریب قیدیوں کا جرمانہ اداکرنے کا فیصلہ

․جیل سپرٹنڈنٹ سے غریب قیدیو ں کی لسٹ منگوالی، پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے بورنگ ، 8جیل بیرکس کے باہر شیڈبھی تعمیر کیے جا ئیں گے

جمعہ 20 جولائی 2018 14:55

نواز شریف کا اڈیالہ جیل میں غریب قیدیوں کا جرمانہ اداکرنے کا فیصلہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں مختلف جگہوں پر پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے بورنگ سمیت 8جیل بیرکس کے باہر شیڈس اور بڑی تعداد میں غریب قیدیوں کا جرمانہ بھی آدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل نواز شریف نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا تھا جسمیں انہوں نے جیل کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا تھا اور پوری جیل کا معائنہ بھی کیا اس دوران جیل میں نواز شریف سے قیدیوں نے اپنے مسائل بھی بیان بھی کئے تھے جس پر نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں فلاحی کام کرانے کا فیصلہ کیا تھا اسی سلسلے میں جمعہ کے روز نواز شریف نے جیل سپرٹنڈنٹ سے ان غریب قیدیو ں کی لسٹ منگوائی جو کہ سزا پوری ہونے کے بعد جرمانہ آدا نہ ہونے کی صورت میںقید کاٹ رہے تھے انکا جرمانہ آدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسکے علاوہ اڈیالہ جیل کے 8بیرکس کے آگے شیڈ نہیں تھے جسکی وجہ سے قیدی دھوپ میں کھڑے ہو تے تھے وہاں پر بھی نواز شریف نے 8 شیڈس بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اڈیالہ جیل میں مختلف جگہ پانی کا مسئلہ تھا تو سابق وزیر اعظم نے پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے مختلف جگہوں پر بور کرانے کابھی فیصلہ کیا ہے اور اپنی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد ان کاموں مکمل کیا جائی 07-18/--02