Live Updates

زرداری نے سندھ کو کھنڈر اور گندگی کا ڈھیر بنا دیا، عمران خان

جمعہ 20 جولائی 2018 15:08

زرداری نے سندھ کو کھنڈر اور گندگی کا ڈھیر بنا دیا، عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 22 جولائی کو سندھ کی عوام کو مزار قائد پر جلسہ میں دعوت دیتے ہوئے کہا کہ زرداری نے صوبہ سندھ کو کھنڈر اور گندگی کا ڈھیر بنا دیا۔ سندھ میں 75 اور تھر میں 87 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے سسک رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سندھ خصوصاً کراچی کے عوام کو جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ادارے بری طرح برباد کئے گئے ۔

سندھ کے وسائل کو زرداری اور اس کی بہن فریال تالپور نے بے دردی سے لوٹا ہے سندھ کی 75 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ تھر پارکر میں 87 فیصد لوگ بھوک اور پیاس کے ساتھ ساتھ غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ کھنڈر اور گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے ۔ 22 جولائی کو مزار قائد پر اس دلدل سے نکلنے کا حل قوم کو بتاؤں گا ۔ اس لئے میری سندھ اور خصوصاً کراچی کی عوام سے درخواست ہے کہ وہ گھروں سے نکلیں اور مزار قائد پہنچیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات