عراق‘سیاست دان حکومت سازی پر مذاکرات کی بجائے مظاہرین کے مطالبات پر غور کریں‘مقتدیٰ الصدر

جمعہ 20 جولائی 2018 15:12

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) عراقی مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر نے سیاسی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ حکومت سازی کیلئے جاری بات چیت کو ترک کر کے ملک میں جاری مظاہروں پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

عراق میں رواں برس مئی میں ہونے والے انتخابات میں مقتدیٰ الصدر کے انتخابی اتحاد کو کامیابی ملی تھی،تاہم اب تک عراق میں حکومت قائم نہیں ہو پائی ہے۔عراق کے جنوبی شہروں میں متعدد مقامات پر مظاہرے جاری ہیں،جن میں مظاہرین بہتر سہولیات، پانی اور روزگار کے مواقع کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کے خاتمے کے مطالبات کر رہے ہیں۔ان مظاہروں کے دوران متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔