ورلڈ ہاکی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آنا میرے لئے باعث فخر ہے، راویندرا سری جیش

جمعہ 20 جولائی 2018 15:12

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) بھارتی ہا کی ٹیم کے نومنتخب کپتان اور مایہ ناز گول کیپر راویندرا سری جیش نے کہا کہ انکی قیادت میں ٹیم کا ہاکی کی عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر آنا انکے لئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ہاکی رینکنگ میں ٹیم کا پانچویں نمبر پر آنا قابل فخر ہے اور اس کے پیچھے پوری ٹیم کی شاندار کارکردگی شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ انکی ٹیم آئندہ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اس میں مزید بہتری لائی گی۔ اس کامیابی نے ایشین گیمز 2018ء کیلئے ان کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور وہ ایف آئی ایچ ورلڈ کپ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے بھی کافی پر جوش ہیں۔ راویندرا سری جیش نے مزید کہا کہ اس اعزاز نے ان کے کندھوں پر یہ ذمہ داری عائد کر دی ہے کہ وہ لگاتار اچھی کارکردگی دکھا کر اپنے ملک کا نام روشن کریں جس کے لئے وہ بہت محنت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ راویندرا سری جیش کو 23 جون سے یکم جولائی تک منعقدہ ایف آئی ایچ مینز ہاکی چمئپین ٹرافی ایونٹ میں گول کیپر آف ٹورنامنٹ کا اعزاز دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :