نواں رگبی ورلڈکپ 2019 ء 20ستمبر سے جاپان میں شروع ہوگا

جمعہ 20 جولائی 2018 15:12

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) انٹرنیشنل رگبی یونین نے 2019ء میں شیڈول نویں رگبی ورلڈکپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا، انگلینڈ کو گروپ سی میں فرانس اور ارجنٹائن کا چیلنج درپیش ہو گا، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ بی میں جنوبی افریقہ اور اٹلی کے آمنے سامنے ہو گی۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ 20 ستمبر سے 2 نومبر 2019ء تک جاپان میں کھیلا جائے گا۔

ڈراز کے تحت گروپ اے میں میزبان جاپان، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، یورپا 2 اور اوشنیا تھری کے درمیان ہونے والے مقابلے کی فاتح ٹیم، گروپ بی میں عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور اٹلی،، گروپ سی میں انگلینڈ، فرانس،، ارجنٹائن، امریکاز ون اور اوشنیا ٹو جبکہ گروپ ڈی میں آسٹریلیا، ویلز، جارجیا، اوشنیا ون اور امریکاز ٹو شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :