Live Updates

عوام میرے لیے اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے 25جولائی کو گھروں سے نکلیں ‘ عمران خان

جمعہ 20 جولائی 2018 15:47

عوام میرے لیے اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے 25جولائی کو گھروں سے نکلیں ‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پرسوں اتوارکو مزار قائد پرجلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں لوٹ مار سے ادارے تباہ جبکہ صوبہ کھنڈر اور گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے۔اپنے پیغام میں عمران خان نے سندھ خصوصا کراچی کے عوام سے جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے ادارے بری طرح برباد کیے گئے ہیں، سندھ کے وسائل نہایت بیدردی سے لوٹے گئے ہیں جبکہ سندھ کی 75 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے سسک رہی ہے،تھرپارکر میں 87فیصد لوگ خط غربت سے نیچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور کراچی کے عوام گھروں سے نکلیں اور مزار قائد پہنچیں، 22جولائی کو مزار قائد پر اس دلدل سے نکلنے کا حل قوم کو بتائوں گا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے انتخابی حلقے این اے 131 کے ووٹرز کے لئے جاری پیغام میں کہا کہ 25جولائی کو پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہو رہا ہے ،یہ وہ الیکشن ہے جو کبھی کبھی قوم کی زندگی میں آتا ہے،عوام ووٹ کی طاقت سے اپنی تقدیر بدلیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی تقدیر کا فیصلہ ہوتا تو تقدیر نہیں بدلتی ،این اے 131کے عوام کو پیغام دیتا ہوںکہ گھر سے نکلیں ،25جولائی کو اس قدر عوام نکلیں کہ مثال بن جائے ۔عوام میرے لیے نہیں بلکہ اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے باہر نکلیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات