اسلام آباد ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے سعودی عرب جانے والے دو مسافروں کے سامان سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرلی

جمعہ 20 جولائی 2018 15:47

اسلام آباد ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے سعودی عرب جانے والے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے سعودی عرب جانے والے دو مسافروں کے سامان سے کروڑوں روپے کی آئس (منشیات) برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف حکام نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ائیرلائن کی پروازسے سعودی عرب جانے والے دو مسافروں جان محمد سے ایک کلو238 گرام جبکہ مسافرمسعود احمد سے دو کلو پانچ سو گرام آئس برآمد کرلی۔اے ایس ایف حکام دونوں مسافروں نے منشیات لکڑی کے رندے اور گیس برنرمیں چھپائی تھی، مسافر مسعود احمد کا تعلق چارسدہ ،ْ مسافرجان محمد کا تعلق مردان سے ہے، دونوں مسافروں کو مزید تفتیش کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :