مادھوری ڈکشٹ، ورون دھون، ارجن کپور اور دیگر فلمی شخصیات فلم ’’دھڑک ‘‘ کے معترف

جمعہ 20 جولائی 2018 16:00

مادھوری ڈکشٹ، ورون دھون، ارجن کپور اور دیگر فلمی شخصیات فلم ’’دھڑک ..
ممبئی۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ، ورون دھون، ارجن کپور اور دیگر فلمی شخصیات نے اداکار ایشان کھٹر اور جھانوی کپور کی فلم ’’دھڑک ‘‘ کے لئے پسندیدگی کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ششانک کیتھن کی فلم ’’دھڑک‘‘ کی ریلیز سے قبل فلمی شخصیات کے لئے اس کی سپیشل سکریننگ منعقد کی گئی جس میںاداکارہ مادھوری ڈکشٹ، ریکھا، کرن جوہر، ڈیوڈ دھون، بونی کپور، نیہا دھوپیا، شاہد کپور، میرا راجپوت، کرشمہ کپور، سوناکشی سنہا، ارجن کپور، سارا علی خان، سونم کپور آہوجہ اور دیگر نے شرکت کی، جنہوں نے فلم کو سراہتے ہوئے اس کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، فلم جمعہ کو ریلیز کی گئی۔

متعلقہ عنوان :