خیبرپختونخوا ہ حکومت نے صوبے میں قبائلی اضلاع کو مختلف ڈویژنوں میں ضم کر دیا

خیبر ،مہمند کو پشاور ،باجوڑ کو مالاکنڈ ،اورکزئی اور کرم کوہاٹ ڈویژن ،شمالی وزیرستان بنوں ،جنوبی وزیرستان ڈی آئی خان ڈویژن میں ضم

جمعہ 20 جولائی 2018 16:24

خیبرپختونخوا ہ حکومت نے صوبے میں قبائلی اضلاع کو مختلف ڈویژنوں میں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) خیبرپختونخوا ہ حکومت نے صوبے میں قبائلی اضلاع کو مختلف ڈویژنوں میں ضم کر دیا ۔محکمہ محصولات کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر اور مہمند اضلاع کو پشاور ڈویژن کا جبکہ باجوڑ کو مالاکنڈ ڈویژن کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح اورکزئی اور کرم اضلاع کوہاٹ ڈویژن میں ضم کر دیئے گئے ہیں۔ شمالی وزیرستان بنوں میں اور جنوبی وزیرستان کوڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں ضم کر دیا گیا ہے۔