ارجنٹائن میں رواں سال گندم کی بمپر فصل ہونے کا امکان

جمعہ 20 جولائی 2018 16:29

بیونس آئرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ارجنٹائن میں رواں سال گندم کی بمپر فصل ہونے کا امکان ہے۔جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن میں قحط کی وجہ سے اس کی مرکزی فصل سویابین بری طرح متاثر ہوئی تاہم مقامی محکمہ زراعت کے مطابق رواں سال گندم کی بمپر پیداوار تمام نقصانات کا مداوا کر دے گی۔محکمہ کے مطابق انہیں ریکارڈ 20 ملین ٹن گندم حاصل ہونے کا امکان ہے جو کہ مالی سال 2016/17 میں 18.2 ملین ٹن رہی تھی۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ اس مرتبہ گندم کاشت کرنے کے رقبے میں بھی 7 فیصد اضافہ ہوا ہے اور کسانوں نے گذشتہ سیزن کے مقابلے میں اس مرتبہ 30 فیصد زیادہ گندم کاشت کی ہے۔ارجنٹائن کی گندم روس سمیت یورپین مارکیٹس میں سپلائی کی جاتی ہے اور اندازے کے مطابق ارجنٹائن کو گندم کی برآمد سی3 بلین ڈالر حاصل ہوں گے۔ارجنٹائن کی گندم کے علاوہ دو مرکزی فصلیں سویا بین اور مکئی ہیں جس پر ان کی معشیت کا بڑا انحصار ہے۔ارجنٹائن کے محکمہ زراعت اور کامرس کے مطابق مکئی سے ارجنٹائن کو 3.3 بلین ڈالر حاصل ہونے کا امکان ہے اور سویا اور اس کے بائے پراڈکٹس سے 14 بلین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہو گا۔