ایشیاء کی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں جمعہ کو مندی کا رجحان

جمعہ 20 جولائی 2018 16:37

ایشیاء کی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں جمعہ کو مندی کا رجحان
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ایشیاء کی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو مندی کا رجحان رہا۔ٹوکیو سٹاک ایکسچینج کا نکی 225 انڈکس0.8 فیصد پوانٹس کھوئے جبکہ ہانگ کانگ کا مرکزی ہینگ سینگ انڈیکس0.55فیصد ڈائون رہا۔

(جاری ہے)

مین لینڈ چائنا کا شنگھائی کمپوزٹ انڈکس نے یوان کی قدر گرنے کی وجہ سے 0.12 پوائنٹس کھوئے۔ایشیائی کی ایکویٹی مارکیٹس میں یوان کی قدر گرنے سے بھونچال رہاجس کی وجہ سے ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈکس آف ایشیاء پیسیفک ایکس جاپان کی تجارت میں 0.1 فیصد تک کی کمی آئی۔یورپ میں لندن سٹاکس کا ایف ٹی ایس ای انڈکس 0.1 فیصد اور جرمنی کے ڈی اے ایکس اور فرانس کے سی اے سی انڈکس دونوں نے 0.25 فیصد پوانٹس کھوئے۔

متعلقہ عنوان :