عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

جمعہ 20 جولائی 2018 16:37

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ
سنگاپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) عالمی مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا ۔سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیو یارک مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ نارتھ کروڈ کی اگست کے لئے سپلائی 7 سینٹ اضافہ کے ساتھ72.65 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی امریکی تیل کی سپلائی 14 سینٹ اضافہ کے ساتھ69.60 ڈالر فی بیرل پر طے پائی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ برنٹ کے فی بیرل نرخ اس ہفتے بھر میں 3.6 فیصد اور لائٹ امریکی تیل کے نرخ2 فیصد تک کم ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :