Live Updates

نواز شریف اور مریم نواز کی جیل میں الگ الگ رہنے کی خبر جھوٹی نکلی

نوازشریف اور مریم نواز جیل میں اکٹھے کھانا کھاتے ہیں، اکٹھے واک کرتے ہیں،نواز شریف کے لیے کھانا بھی مریم نواز کی ہدایت پر بنتا ہے، معروف صحافی صابر شاکر کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 20 جولائی 2018 15:44

نواز شریف اور مریم نواز کی جیل میں الگ الگ رہنے کی خبر جھوٹی نکلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2018ء) معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز جیل میں اکھٹے کھانا کھاتے ہیں اور اکھٹے واک بھی کرتے ہیں۔اور گپ شپ بھی لگاتے ہیں۔صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز سے پوچھا جاتا ہے کہ نواز شریف کھانے میں کیا کھائیں گے ۔پھر مریم نواز جو کھانا بتاتی ہے وہی جیل میں نواز شریف کے لیے بنتا ہے۔

جب کہ جیل میں نواز شریف کو باورچی بھی ملا ہوا ہے۔یاد رہے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما پرویز رشید نے کہا تھا کہ جیل میں مریم نواز کو نواز شریف سے ملنے نہیں دیا جاتا ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹرپرویز رشید نے کہا تھا کہ عمران خان کو جس طرح کی سہولت حاصل ہے وہ کسی اور کو نہیں ،عمران خان اپنے فیصلے خود لکھ رہے ہیں ، افسوس کی بات ہے تین بار کے وزیراعظم کو جیلمیں بیٹی سے ملاقات کی سہولت نہیں ، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کیوں جرم سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس جرم کی سزا دے کر نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جیل میں ڈالاگیاہے ، مجھے بہت افسوس ہوا ہے کہ ایک ہی جیل میں رہتے ہوئے پچھلے آٹھ دن سے نواز شریف اورمریم نواز کی ملاقات نہیں کرائی گئی یہ بہت بڑا جرم ہے۔تاہم اب معروف صحافی صابر شاکر نے اس متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز جیل میں اکھٹے رہتے ہیں ۔

گپ شپ بھی کرتے ہیں اور کھانا بھی اکھٹے کھاتے ہیں۔تاہم میڈیا پر آنے والی خبروں کے مطابق مریم نواز اور نواز شریف جیل میں الگ الگ رہتے ہیں اور انہیں ملاقات کی بھی اجازت نہیں ہے۔جب کہ نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز کو درپیش سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات