ملک میں جیپوں، وین، اورلائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں نمایاں اضافہ

جمعہ 20 جولائی 2018 16:37

ملک میں جیپوں، وین، اورلائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں نمایاں ..
اسلام آباد ۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں جیپوں، وین، اورلائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹوموٹیومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجون 2018ء تک ملک میں 13ہزار364 یونٹ جیپوں، وین، اورلائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوار اور12 ہزار870 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2016-17ء کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔

مالی سال 2016-17ء کے دوران ملک میں 3530 یونٹ جیپوں، وین، اورلائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوار اور3 ہزار534 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق نومبر2017ء کے دوران سب سے زیادہ 1540 یونٹ جیپوں، وین، اورلائٹ کمرشل گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :