دبئی اسلامک بنک گروپ کے منافع میں 14فیصد اضافہ

جمعہ 20 جولائی 2018 16:37

دبئی اسلامک بنک گروپ کے منافع میں 14فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) کیلینڈرسال 2018ء کے پہلے چھ ماہ میں دبئی اسلامک بنک گروپ کے منافع میں 14فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

گروپ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق کیلینڈرسال کے ابتدائی 6 ماہ میں دبئی اسلامک بنک گروپ کو 2.44 ارب درہم کا منافع حاصل ہوا جو گزشتہ کیلینڈرسال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔گذشتہ کیلینڈرسال کے پہلے چھ ماہ میں دبئی اسلامک بنک گروپ کو2.14 ارب درہم کا منافع حاصل ہواتھا۔گروپ کے مطابق گروپ کے مجموعی منافع کا حجم 15 فیصد کے منافع کے ساتھ 5.57 ارب درہم ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :