کراچی،کسی پارک میں جھولوں کا معائنہ نہیں کیا جاسکا

جھولوں سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی بہت جلداپنی رپورٹ تیار کر لے گی،کمشنرکراچی

جمعہ 20 جولائی 2018 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) عسکری پارک میں جھولا گرنے کے واقعہ کے بعدسندھ حکومت نے جھولوں کے معائنے کے لیے پارک 3 روز کے لیے بند کیے تھے لیکن اس کے باوجود کراچی کے کسی پارک میں جھولوں کا معائنہ نہیں کیا جاسکا ہے۔

(جاری ہے)

کمشنرکراچی صالح فاروقی کے مطابق چڑیاگھر، الہ دین اور سفاری پارک میں جھولے کے ایم سی جبکہ سندباد پارک کے جھولے کے ڈی اے کے زیر انتظام ہیں۔صالح فاروقی کے مطابق جھولوں سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی بہت جلداپنی رپورٹ تیار کر لے گی۔

متعلقہ عنوان :