پی ٹی آئی کے جلسے سے ڈیوٹی کرکے لوٹنے والے زخمی اہلکار نے کراچی میں دم توڑ دیا

جمعہ 20 جولائی 2018 16:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) پی ٹی آئی کے جلسے سے ڈیوٹی کرکے لوٹنے والے زخمی اہلکار نے کراچی میں دم توڑ دیاتفصیلات کے مطابق چندروزقبل جیکب آبادکے نمائش گرائونڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے میں ڈیوٹی کے بعد واپس گڑھی خیروجاتے ہوئے راستے میں موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار محبوب علی بلیدی اللہ آبادکے قریب ٹائرسلپ ہونے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیاجسے سول اسپتال لے جایاگیا جہاںسے تشویشناک حالت میں کراچی کی نجی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اہلکارنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا اہلکار کی نمازہ جنازہ گڑھی خیرو کے مہران گرائونڈ میں اداکی گئی جس میں سیاسی ،سماجی رہنمائوں اورشہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :