چیئرمین سینیٹ کی چمن میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعہ 20 جولائی 2018 16:50

چیئرمین سینیٹ کی چمن میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چمن میں مال روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور غم زدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اورقائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹرشیری رحمان نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :