برطانیہ میں مقیم پاکستان اور آزادکشمیر کے تارکین وطن پاکستان کے بلا معاوضہ سفیروں کا کردار ادا کر رہے ہیں،سردار مسعود خان

رپین اور برطانوی تارکین وطن آزادکشمیر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، راجہ نجابت حسین

جمعہ 20 جولائی 2018 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) سردار مسعود خان صدر آزاد جموں وکشمیر نے کہا ہے کہ یورپ اور باالخصوص برطانیہ میں مقیم پاکستان اور آزادکشمیر کے تارکین وطن نہ صرف وہاں کی سیاست ، معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ وہ پاکستان کے بلا معاوضہ سفیروں کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں ۔ یہ تارکین وطن مملکت پاکستان کی معاشی ترقی میں بھی کلیدی کردار ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجہ نجابت حسین چیئرمین جموں وکشمیر حق خودارادیت موومنٹ(یورپ) سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جنہوں نے جمعہ کو ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے کہا کہ JKRSDMاور اس کے چیئرمین کایورپ اور برطانیہ میںمسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے۔ اس موقع پر راجہ نجابت حسین نے کہا کہ یورپین اور برطانوی تارکین وطن آزادکشمیر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے صدر گرامی کو مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔