آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ جاری

جمعہ 20 جولائی 2018 16:52

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، تربیلا اور منگلا ڈیم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) واپڈا نے مخلتف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 207600کیوسک اور اخرج 130000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد65600 کیوسک اور اخراج65600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد32800کیوسک اور اخراج15000 کیوسک، دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد88500کیوسک اور اخراج55100 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1448.30 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ1.237ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1129.65 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.057 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.30 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.198 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :