Live Updates

مجلس وحدت المسلمین کااین اے 125سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت کا اعلان

قوم کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے ، پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اورعوامی جماعت بن چکی ہے‘یاسمین راشد 25جولائی کے بعد چوروں کا ٹھکانہ اقتدار کے ایوان نہیں بلکہ جیل ہی ہے کرپشن نے ملکی بنیادیں کھوکھلی کررکھی ہیں‘رہنما تحریک انصاف

جمعہ 20 جولائی 2018 16:55

مجلس وحدت المسلمین کااین اے 125سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما وامیدواراین اے 125ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی پی 149 کے امید وار زبیر خان نیازی کے ہمراہ یو سی 65 ساندہ روڈ پیلی بلڈنگ میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنما ئو ںسے ملاقات کی جس میں علامہ حسن رضا ہمدانی مرکزی رہنما مجلس وحدت المسلمین،حسن رضا نقوی، اخلاق جعفری ،جاوید زیدی ،ظفر رضا نقوی، نصرت نقوی، اختر علی خواجہ، مدود جعفری موجود تھے ۔

مجلس وحدت المسلمین نے پاکستان تحریک انصاف اور این اے 125سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ میں مجلس وحدت المسلمین کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوںنے میری حمایت کااعلان کیا ہے ،قوم کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے ، تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اورعوامی جماعت بن چکی ہے، کر پشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کر نیوالی (ن) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آنیوالی حکومت پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی اور وزیر اعظم عمران خان ہو ں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ25جولائی کے بعد چوروں کا ٹھکانہ اقتدار کے ایوان نہیں بلکہ جیل ہی ہے کرپشن نے ملکی بنیادیں کھوکھلی کررکھی ہیں ، شریف فیملی نے ملک وسائل کو بڑی بے دردری سے لوٹا او ر اربوں پتی بنے گے، (ن) لیگ نوا ز شریف اور پیپلز پارٹی آصف زرداری کی کر پشن کے پیسے کو بچانے کی جنگ لڑ ر ہے ہیں مگر وہ اس میں کوئی کامیاب نہیں ہوسکتے اور ان نااہل حکمرانوں کی داخلی اور خارجی پالیساں مکمل طور پر ناکام ہوچکیں اور ایسے نااہل حکمران ملک کیلئے سب سے بڑا بوجھ بن چکے ہیں۔بعدازں ڈاکٹر یاسمین راشد سے جمعیت علماء اسلام نیازی اور جمعیت علماء اسلام نورانی گروپ کے علماء غلام شبیر قادری اور ڈاکٹر امجد چشتی نے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات