اسلام آبادہائیکورٹ:جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی چھٹیاں منسوخ

جسٹس گل حسن اورنگزیب28 جولائی سے3 اگست تک کیسزسنیں گے، ڈویژن بنچ نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن رصفدرکی ضمانت پررہائی سےمتعلق کیس کی سماعت بھی کرے گا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 جولائی 2018 16:37

اسلام آبادہائیکورٹ:جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی چھٹیاں منسوخ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جولائی 2018ء) : چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں،جسٹس گل حسن اورنگزیب 28جولائی سے3 اگست تک کیسز سنیں گے،ڈویژن بنچ سابق وزیراعظم نوازشریف ، ان کی بیٹی مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی ضمانت پررہائی سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکوکرٹ نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی ایک ہفتے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

عدالت کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس گل حسن اورنگزیب 28جولائی سے 3اگست تک کیسز سنیں گے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پراسسٹنٹ رجسٹرار لیگل نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ڈویژن بنچ سابق وزیراعظم نوازشریف ، ان کی بیٹی مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی ضمانت پررہائی سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف، مریم اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں کی 17جولائی کوسماعت ہوئی۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے 2ریفرنس دوسری عدالت منتقل کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ جج محمد بشیر ایک ریفرنس پر فیصلہ دے چکے۔ باقی 2 ریفرنس دوسری عدالت منتقل کئے جائیں۔عدالت نے استفسار کیا کن بنیادوں پر کیس ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں۔

جس پر وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ایک پر فیصلہ سنانے کے بعد جج محمد بشیر2ریفرنسز پر سماعت نہیں کر سکتے، ملزمان کا دفاع دوسرے ریفرنسز میں بھی مشترک ہے۔جسٹس محسن اخترکیانی نے استفسار کیا جج جانبدار ہے۔ جس پروکیل نے کہا کہ ہمارا کیس یہ نہیں ہے جج ہمارے خلاف کوئی رنجش رکھتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کورٹ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور ریفرنس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت30 جولائی تک ملتوی کردی۔

نواز شریف، مریم نوازاورکیپٹن(ر) صفدر کی سزا کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا، جسٹس محسن اخترکیانی نے سوال کیا کتنے صفحات ہوں گے؟ کم از کم 100 صفحات ہر والیم کے فراہم کریں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر نیب سے جواب طلب کرلیا اور نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت سے متعلق استدعا بھی مسترد کردی۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے نیب کا جواب آنے تک دونوں ریفرنسز کی سماعت پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا کہ جج بشیر سے متعلق چیف جسٹس کو انتظامی بنیاد پر فیصلہ کرنے دیں، اس کیس کو جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دیتے ہیں۔