ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے خصوصی سمر ٹرینوں سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی آمدن حاصل کر لی
جمعہ 20 جولائی 2018 17:01
(جاری ہے)
رضا علی حبیب نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ سپیشل سمر ٹرین یکطرفہ سفر کے دوران کم و بیش 700مسافروں کو منزل مقصود پر پہنچاتی رہی جس سے تقریباً 13لاکھ روپے آمدن ہوئی ۔
مجموعی طور پر آٹھ سمر ٹرینوں کے ذریعے ریلوے راولپنڈی ڈویژن کو ایک کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ہوئی ۔ ایک سوال کے جواب میں رضا علی حبیب نے مزید بتایاکہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ مشتبہ سرگرمیوں اور افراد پر کڑی نظر رکھنے کے لیے سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کی سیکورٹی کے لیے نصب کیمروں ،سرچ لائٹس ،سکینرز اور دیگر سیکورٹی انتظامات کی از سر نو جانچ پڑتال کاکام بھی مکمل کر لیاگیا ہے۔رضا علی حبیب نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایاکہ ریلوے اسٹیشن پر ہر قسم کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کے لیے 16کلوز سرکٹ کیمرے نصب ہیں جبکہ مسافروں کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے ریلوے اسٹیشن کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس بھی لگائے گئے ہیں ۔اسی طرح راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے سامان ،دوسرے شہروں کو بھیجے جانے والے پارسل اور دیگر سامان کی جانچ پڑتا ل کے لیے خصوصی سکینرز بھی لگائے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
عمران خان کو خود کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.