محکمہ لائیوسٹاک کی 25 ہزار سے زائد مویشی پال حضرات کو جانوروں کی دیکھ بھال کے حوالے سے خصوصی تربیت فراہم

جمعہ 20 جولائی 2018 17:13

فیصل آباد۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) محکمہ لائیوسٹاک نے گزشتہ ایک سال میں ڈویژن کے 25ہزار سے زائد مویشی پال کوان کے جانوروں کی دیکھ بھال کے حوالے سے تربیت فراہم کی جبکہ موبائل ٹریننگ سکول بس کے ذریعے 233 تربیتی سیشنز کے علاوہ 182سکولوں میں لیکچرز کابندوبست کیا گیا،ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے بتایا کہ ڈویژنل موبائل ٹریننگ سکول بس ڈویژن کے چاروں اضلاع کی 16تحصیلوں میں محکمہ کی طرف سے فارمرز کی آگاہی کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد جانوروں کی بہتر دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ان کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے بارے میں معلومات کی فراہمی اور سکول کے بچوں کو خالص دودھ،گوشت اور انڈوں کی افادیت سے آگاہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :