رواں سال تمباکوکی 1کروڑ94لاکھ37ہزار کلو گرام اضافی پیداوار حاصل ہو گی

جمعہ 20 جولائی 2018 17:13

فیصل آباد۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) گذشتہ سال پاکستان میں تمباکو کی 6کروڑ 87لاکھ 80ہزار کلو گرام سے زائد پیداوار حاصل ہوئی تھی جبکہ رواں سال 8کروڑ 82 لاکھ 17ہزار کلو گرام تمباکو کی پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے، اس طرح رواں سال تمباکوکی 1کروڑ 94لاکھ37ہزار کلو گرام اضافی پیداوار حاصل ہو گی جو ملکی ضروریات سے بہت زائد ہے لہٰذا امسال زائد تمباکو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیاجاسکے گا،پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ رواںسال تمباکو کی بہترین پیداوار حاصل ہوئی ہے جس سے نہ صرف ملکی ضروریات اور مقامی صنعت کی طلب کو با آسانی پورا کیا جا سکے گا بلکہ اضافی پیداوار کو بیرون ملک ایکسپورٹ کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے تاکہ اس کی بین الاقوامی منڈیوں میں فروخت کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرکے ملکی معیشت کو استحکام بخشا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :