ویٹرنری یونیورسٹی کے زیر اہتمام ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر

جمعہ 20 جولائی 2018 17:13

لاہور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہورمیں آسٹر یلین گورنمنٹ کے با ہمی اشتراک سے اور ایگر یکلچر ویلیو چین کو لیبو ریٹیو ریسرچ ( اے وی سی سی آر) ڈیر ی بیف پرا جیکٹ کے زیر اہتمام جا نورو ں/مویشیو ں کی خوراک کے بنیا دی اُ صو لو ں پر مبنی تین روز سے جاری ٹریننگ ورکشاپ کی اختتا می تقریب منعقد ہو ئی ، تقریب کی صدارت وا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرطلعت نصیر پا شا نے کی اور شر کاء میں سر ٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرا جیکٹ مینیجر ڈاکٹر حسن محمود وڑا ئچ ، مسٹر پیٹر وا ئن اور پاکستان بھر سے پبلک و پرا ئیویٹ سیکٹرز کی با ئیس مختلف آرگنا ئزیشن سے لائیو سٹاک پر و فیشنلز،طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی،اُ س مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹرطلعت نصیر پا شا نے کہا کہ چھو ٹے مویشی پال حضرات کا گذر بسر زیا دہ تر لا ئیو سٹاک پر ہی منحصر ہے اور پاکستانی معیشت کو بہتر بنا نے کیلئے لا ئیو سٹاک سیکٹر انتہا ئی اہمیت کا حا مل ہے،ڈاکٹرپا شا نے مزید کہا کہ ملک میں غریب مویشی پا ل کسا نو ں کو زیا دہ سے زیا دہ نفع پہنچا نے کیلئے ضروری ہے کہ ایکسٹینشن سروسز کے ذریعے سے دیہا تی اضلا ع میں مویشیوں کی افزا ئش نسل بڑ ھا نے، علاج، صحت اورخوراک سے متعلقہ اُ صولوں کے بارے میں کسا نو ں کو آ گا ہی فراہم کی جائے نیز پرا جیکٹ میں ما لی معاونت مہیا کرنے پر آسٹریلین گورنمنٹ کا شکر یہ بھی ادا کیا،قبل ازیں مسٹر پیٹر وا ئن اورڈاکٹر حسن محمود وڑا ئچ نے پرا جیکٹ کے مجمو عی جائزہ، دیہی انٹر پرینیو ر شپ ما ڈل، کسا نو ں کی کپیسٹی بلڈنگ، ڈیٹا کولیکشن،جدید ایکسٹینشن کے طور طریقوں کے بارے میں شر کاء کو تفصیلی بتا یا گیا۔