گھر کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت میاں بیوی جاں بحق

جمعہ 20 جولائی 2018 17:13

سرگودھا۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) سرگودھا کے نواحی علاقے میں ایک گھر کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت میاں بیوی جاں بحق ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں مصطفی آباد نزد ڈھڈی کالونی کے رہائشی محمد عظیم کے گھر کی چھت گر گئی جسکے باعث 37سالہ محمد عظیم انکی بیوی،7سالہ بیٹی حلیمہ سعدیہ اور 5سالہ بیٹا محمد حسین چھت کے ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق گھر کی چھت بوسیدہ حالت کی تھی اور اس پر گھر والوں نے گھر کا اضافی سامان رکھا ہوا تھا جس کا وزن برداشت نہ کرتے ہوئے چھت نیچے گر گئی، واقعہ کے فوراً بعد ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں کو چھت کے ملبے سے نکالا ، پولیس کے مطابق متوفی محمد عظیم ٹریفک وارڈن تھا۔