عید الاضحیٰ کے موقع پر آلائشوں کو اٹھانے کے لئے اضافی عملہ رکھنے کی ہدایت

معمول کا کچرا اٹھانے کے عمل کومتاثر نہیں کیا جائے گا، سیکریٹری سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ

جمعہ 20 جولائی 2018 17:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سعید احمد مینگیجوکی ہدایت پرسیکریٹری سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ، نادر خان نے عیدالضحیٰ کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چائینز کنٹریکٹرز کو ہدایت دی کہ آلائشوںکواٹھانے کے لئے اضافی عملہ رکھیں تاکہ معمول کا کچرا اٹھانے کا کام متاثر نہ ہو۔

اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرآپریشن ون، جلال الدین مہر، ڈائریکٹر آپریشن فرخ شہزاد، ڈائریکٹر ضلع شرقی، غلام عباس منگریو، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن ملیر، طارق نظامانی،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن ضلع غربی نوید لاڑک،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن ضلع جنوبی، خالدہاشمی، ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ، آفتاب سومرو، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا الماس سلیم و دیگر افسران کے علاوہ ضلع غربی کے میونسپل کمشنر شبیع الحسن اور ضلع ملیر کے میونسپل کمشنر عمران اسلم ، ضلع ملیر، غربی، جنوبی اور شرقی کے چائنیز کنٹریکٹرزکے نمائندے فرحان لودھی،عزیز، خدیجہ، ذیشان اجمل، کامران، ودیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چائنیز کنٹریکٹرز نے عیدالضحیٰ کے انتظامات کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ میں گاڑیوں، سوزوکیوں، ڈمپر ، ٹرک، عملہ و سامان ، ٹرینچز اور کلیکشن پوائنٹس کے انتظامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر سیکریٹری بورڈ، نادر خان نے کہا کہ عید الضحیٰ کے انتظامات میں جو بھی کمی رہ گئی ہے۔ اسے وقت سے پہلے مکمل کریں تاکہ عوام کو شکایت کا موقع نہ دیا جائے ۔ انہوں نے ٹرنچر کے لئے جلد از جلد جگہ مختص کرنے اور اس کی کھدائی کے کام کے آغاز کی ہدایت کی۔مزید براں انہوں نے آلائشوں اور کلیکشن پوائنٹس پر چونے کا چھڑکاؤ یقینی بنانے کا کہا۔جبکہ انہوں نے چائنیز کنٹریکٹرز کو عوامی آگاہی اور شکایات کے اندراج میں آسانی کے لئے بینرز، پمفلیٹ، اور اشتہارات شائع کرنے کی بھی ہدایت دی۔

متعلقہ عنوان :