پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

جمعہ 20 جولائی 2018 17:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام -’انتخابات 2018اور ووٹنگ کی اہمیت‘ کے موضوع پر خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف اینکر فہد شہباز نے کلیدی لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید ، فیکلٹی ممبران ، ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز او ر طلبائو طالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں فہد شہباز نے کہا کہ ووٹر کا رویہ اور پبلک ووٹنگ کا یہ بیانیہ کہ ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں آنے والے انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات کے اہم نکات میں سیاسی کلچرکی پیچیدگی اور سیاسی پارٹیوں کے مبہم سیاسی ایجنڈے کے باعث ووٹر ز میں ابہام شامل ہیں۔