پاکستان ریڈ کریسنٹ کا الیکشن 2018کیلئے ہنگامی کنٹرول سینٹر کا قیام

جمعہ 20 جولائی 2018 17:17

پاکستان ریڈ کریسنٹ کا الیکشن 2018کیلئے ہنگامی کنٹرول سینٹر کا قیام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ کے صوبائی ہیڈکوارٹر نے اپنے مرکز ہلال ِ احمر ھاوس کلفٹن میں ہنگامی کنٹرول سینٹر قائم کیا ہے جو دوران ِ الیکشن دن رات کام کرے گا جسکا مقصد الیکشن کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنا ہے۔

(جاری ہے)

ریڈ کریسنٹ کی قائم کردہ - ایمرجنسی رسپانس فورس جو تربیت یافتہ عملہ اور رضاکاروں پر مشتمل ہے، اس ہنگامی کنٹرول سینٹر کے تحت کام کرے گی۔عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ دوران ِ الیکشن کسی بھی ہنگامی صورت میں فون نمبر 21-35833973پر فوری رابطہ کریں۔