سعودی عرب ہسپانوی ساختہ پانچ جنگی بحری جہاز خریدے گا

جمعہ 20 جولائی 2018 17:58

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) سعودی عرب کی سرکاری دفاعی کمپنی نے سپین کے بحری جہاز ساز ادارے نوانتیاسے پانچ جنگی بحری جہاز خریدنے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابقسعودی عریبین ملٹری انڈسٹریز کے لیے ہسپانوی ادارہ پانچ جنگی بحری جہازوں کی تیاری کا سلسلہ رواں برس کے اختتام پر شروع کرے گا۔ 2022 ء تک تمام جنگی بحری جہاز سعودی عریبین ملٹری انڈسٹریز کو فراہم کر دیئے جائیں گے۔ سعودی حکومت پانچ جنگی بحری جہاز 2.3 بلین ڈالر سے خرید رہی ہے۔ اس معاہدے کو رواں برس ولی عہد شہزادہ محمد بن سسلمان کی ہسپانوی دورے کے تسلسل میں طے کیا گیا ہے۔اسی دورے کے دوران شہزادہ محمد نے جنگی بحری جہازوں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔