شامی علاقے سے امریکی حمایت یافتہ شامی شہری دفاع کے کارکنان اور اہل خانہ کا انخلا ء جلد شروع کر دیا جائے گا

جمعہ 20 جولائی 2018 17:58

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان معاہدے کے بعد جنوب مغربی شامی علاقے سے امریکی حمایت یافتہ شامی شہری دفاع کے کارکنان اور ان کے اہل خانہ کے انخلا کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق روس نے باغیوں کو ایکمعاہدے پر آمادہ کیا تھا، جس کے تحت وہ زیرقبضہ علاقہ شامی سکیورٹی فورسز کے سپرد کر کے محفوظ مقام کی جانب منتقل ہو گئے تھے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ امریکا، برطانیہ اور کینیڈا ’وائٹ ہیلمٹ‘ کارکنان کو ٹرانزٹ کیمپوں میں منتقل کرنے کے پلان پر کام کر رہے ہیں۔ انخلاء کے بعد ان رضاکاروں کو شام سے باہر دیگر ممالک میں منتقل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :