واٹس ایپ انتظامیہ کا بھارت میں واٹس ایپ سروس محدود کرنے کا اعلان

جمعہ 20 جولائی 2018 17:58

واٹس ایپ انتظامیہ کا بھارت میں واٹس ایپ سروس محدود کرنے کا اعلان
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) واٹس ایپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت میں اپنی سروس کو محدود کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جمعہ کو کئے جانے والے اعلان کی وجہ حالیہ ایام میں کم از کم 20 افراد کی واٹس ایپ میسجز کے تناظر میں ہونے والی ہلاکتیں بتائی گئی ہیں۔ بھارتی حکومت نے بھی واٹس ایپ میسیجنگ سروس کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ اس میسیجنگ سروس کا مالک ادارہ فیس بٴْک ہے۔ اس کے مطابق آزمائشی بنیاد پر واٹس ایپ پر پیغام روانہ کرنے کی سہولت کو اب محدود کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :