ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ میں 100ایکڑ پر ملک کا پہلا ویونگ سٹی بسایا جائیگا فیصل آباد چیمبر

جمعہ 20 جولائی 2018 18:02

ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ میں 100ایکڑ پر ملک کا پہلا ویونگ سٹی بسایا جائیگا ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک سو ایکڑ پر ملک کا پہلا ویونگ سٹی بسایا جائیگا‘جس کا مقصد ٹیکسٹائل کے اس اہم ترین مگر غیر منظم شعبہ کو منظم کر کے موجودہ بحرانی صورتحال سے نکالنا ہے۔ یہ بات چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ نے اس سلسلہ میں آج فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی اور آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی‘اس موقع پر فیڈمک کے چیئرمین میاں محمد ادریس اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر سلیمی کے علاوہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر شیخ فاروق یوسف،چوہدری عبدالحق ، چوہدری محمد نواز، میاں آفتاب احمد، خالد حبیب شیخ، رانا سکند ر اعظم خاں، عبدالقیوم شیخ، انجینئر سہیل بن رشید اور عامر نثار کے علاوہ پاور لومز سیکٹر اور چیمبر کے ارکان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاور لومز سیکٹر کو بحران سے نکالنے کیلئے بنے بنائے شیڈ لیز پر دیئے جائیں گے تاکہ وہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر زر کثیر خرچ کرنے کی بجائے اس رقم سے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر کے عالمی منڈیوں کی ضرورت اور تقاضوں کے مطابق برآمد کیلئے کپڑا تیار کر سکیں۔